اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی مزید بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے،آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی،وادی نیلم کے مختلف علاقوں مزید ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے سے صبح تک اسکردو کے گردونواح میں ہونے والی برف باری سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا، برفباری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔آزادکشمیر کے بعض علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی نیلم کے علاقوں جاگران، گریس،ضلع باغ کینواح میں لسڈنہ،سدھن گلی، گںگا چوٹی، مکڑا ،گنجا پہاڑ ہر بھی گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوںکے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرداور خشک رہےگا۔ پیشگوئی کے مطابق کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، مزید بڑھنے کے امکانات ہیں، شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم یہ درجہ حرارت 9 یا 10 تک جا سکتا ہے جبکہ سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل سٹیشن پر شدید سردی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

