ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارتی شخصیت کی آمد

لاہور(آن لائن)نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔ زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت جندل اور ان کی فیملی نے نواز شریف اور ان کے خاندان کو شادی کی مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ جندل اور ان کی فیملی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے چند گھنٹے کے لیے ممبئی سے لاہور پہنچی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں