ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوجام: گائوں میرخادم حسین میں آگ لگنے سے 10 گھر جل گئے

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) یونین کونسل ستر کے گائوں میر خادم حسین میں کولہی برادری کے کسی گھر میں جلائی جانے والی آگ اچانک لکڑیوں اور جھاڑیوں میں لگ کر پھیل گئی اور اس نے 10 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی، لیکن گھروں کا سارا سامان جل گیا۔ یوسی کے چیئرمین اورنگ زیب جیہجو نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کا طلب کیا جس نے آگ پر کنٹرول پایا لیکن اس دوران کرشنا کولہی دراھن کولہی، امرسن کولہی، دھرموں کولہی سمیت دیگر کے گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ یونین کونسل کے چیئرمین اورنگ زیب جیہجوکا کہنا ہے وہ متاثرہ افراد کے ساتھ اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا سردی کے دنوں میں آگ جلا کر اس سے غفلت برتنے سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں، ایسے وقعات کو تب ہی روکا جاسکتا ہے جب لوگوں آگ جلنے کے بعد اپنا کام ختم کرنے کے بعد اسے اچھی طرح بجھائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں