English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع سکھر کی تعمیر و ترقی کیلئے ماسٹر پلان تیار ہے،سید کمیل شاہ

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کیلیے ماسٹرپلان تیار کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں تعمیر و ترقی اور خوبصورتی، مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں پر کام ہوگا۔ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماسٹرپلان کے تحت سکھر میں ملکی سطح پر بڑی سبزی منڈی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اروڑ کو آئی ٹی اور ایجوکیشن سٹی ڈیکلیئر کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے دریائے سندھ میں فیری سروس اور کروز کا آغاز کیا ہے آئندہ امید ہے کہ لوکل انویسٹرز بھی اس سلسلے میں کشتیاں لگانے کے سلسلے میں یہاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کی تاریخ میں پہلی بار سکھر میں شاندار آتش بازی کی جو کہ آئندہ ہر سال کریں گے، جس کیلیے کمیٹی بنائی جائے گی جس میں پولیس و انتظامیہ تاجر کمیونٹی اور صحافی برادری کے نمائندہ شامل ہونگے تاکہ پروگرام کو بہتر شکل دی جا سکے، سکھر میں نیو ائر ایونٹ منایا گیا ہے، آئندہ سال نیو ائر ایونٹ مزید بہتر انداز پر کرینگے کہ دنیا دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹورزم کے حوالے سے اروڑ کے سامنے ہم ایک پراپر ٹوئرزم رسارٹ بنانا چاہتے ہیں جہاں شاپنگ سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہوں، ہماری اور اعلیٰ قیادت کی کوشش ہے کہ سکھر کو زیادہ سے زیادہ منصوبے دیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ سکھر کے 70 فیصد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں ایک الگ اسٹیٹ آف ارٹ ایمرجنسی بنائیں گے اس پر جلدی کام شروع کیا جائے، رورل ایریاز میں بنیادی سہولیات دے رہے ہیں اس کے متعلق ایک کمیٹی بنا رہے ہیں تاکہ اس کو سسٹین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے حوالے سے پی پی چیئرمین کا مؤقف تھا کہ انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو، یوتھ فری انٹرنیٹ چاہتی ہے، روہڑی کا انٹرنیٹ پروجیکٹ کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے سیکنڈ فیز میں جہاں پبلک کا زیادہ آنا جانا زیادہ ہوگا وہاں انٹرنیٹ فری دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کینال معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور لیڈرشپ کوئی کمپرومائز نہیں کریگی، سوشل میڈیا پر خوامخواہ منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صدر مملکت کو ایس آئی ایف سی نے رائے معلوم کرنے کے لیے لکھا تھا، پی پی کی لیڈرشپ نے کینال معاملے کو متفقہ طور پر رد کردیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے ہر جگہ پر کیس لڑا۔سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ پارا چنار کا اہم معاملہ ہے ہم نے پارا چنار میں مدد دینے کے حوالے سے ایک کروڑ کا اعلان کیا یہ چیئرمن پی پی پی کی ہدایات پر چند روز میں کے پی کے گورنر کو دیں گے، اس سے متعلق متعلقہ کمپنی کو کہا ہے بڑا ائرکرافٹ بھیجیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی اور کمشنر کو لسٹ ہم نے دی تھی کہ جو کنٹریکٹر کام چھوڑ کر گئے ہیں ان کے خلاف انکوائری کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے