English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاول،ڈپٹی کمشنر کا چوہڑ جمالی کا اچانک دورہ ،منصوبے کا جائزہ

القمر

سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے چوہڑ جمالی کا اچانک دورہ کرکے رورل گروتھ سینٹر منصوبے کے تحت جاری روڈ اور ڈرینیج سسٹم کے تعمیراتی کام اور معیار کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے روڈ اور ڈرینیج سسٹم کے جاری کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی سے بچایا جا سکے، بصورت دیگر افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر چوہڑ جمالی کی اپ گریڈیشن کیلئے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ رورل ہیلتھ سینٹر کی عمارت کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز نے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے