English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں بھی ایچ ایم پی وائرس کے 3کیسوں کی تصدیق

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں بھی ایچ ایم پی وائرس کے 3کیسوں کی تصدیق ہوگئی،جن میں سے 2کیس بنگلورو اور ایک احمد آباد میں پایا گیا۔ تینوں کیس 2سے 8ماہ کے شیر خوار وں میں سامنے آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں اور ان کے اہل خانہ نے کسی قسم کا سفر نہیں کیا گیا طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس فلو اور سانس کے شدید مسائل کا باعث بن سکتا ہے جو خاص طور پر چھوٹے بچوں، بوڑھوں اور کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ یہ بیماری دسمبر کے آخر میں 14 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں میں ظاہر ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے