English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی، مریم نواز کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 25 روپے سے کم ہو کر 12 روپے ہوگئی ہے اور آٹے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے لیے 500 ای وی بسیں آرہی ہیں، جبکہ 27 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں اور جلد پنجاب پہنچ جائیں گی۔

مریم نواز نے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا بھی ذکر کیا جو 72 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں کسی سے شکوہ نہیں کیا، اور یہ نہیں کہ حکومت میں ہوں تو سب کچھ اچھا ہو اور اگر نہ ہوں تو ہر طرف آگ لگا دی جائے۔

مریم نواز نے طلبا کو خوشخبری دی کہ بہت جلد وہ لیپ ٹاپ لے کر آئیں گی اور جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالرشپ ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے