ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام کے عبوری صدر حمایت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  شام کے عبوری صدر نے کہاکہ  میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ کرنے سعودی عرب پہنچے، شام کے سابق صدر اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عرب اور مغربی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں