English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

virus found

اسلام آباد : ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔

 بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفرآباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے