English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوئٹے مالا میں بس کھائی میں جاگری، 51 افراد ہلاک

Bus plunges into ditch

گوئٹے مالا شہر: لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاطینی امریکا میں برسوں میں ہونے والے بدترین ٹریفک حادثات میں سے ایک ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق میونسپل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 70 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس ایک پل سے ٹکرا کر گندے پانی سے آلودہ ندی میں جاگری،بس کو کاٹ کر 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

امدادی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکار فائر فائٹرز گروپ کے ترجمان وکٹر گومز نے تصدیق کی کہ ’عارضی مردہ خانے میں 51 لاشیں موجود ہیں۔‘ریسکیو اہلکار ملبے سے 10 زخمیوں کو بھی نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریالو نے قومی سوگ کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ آج گوئٹے مالا کے لیے مشکل دن ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس متعدد چھوٹی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔

محکمے کے کارلوس ہرنینڈز نے صحافیوں کو بتایا کہ بس دھات کی رکاوٹ کو توڑ کر تقریباً 20 میٹر (65 فٹ) گہری کھائی میں گری، جہاں گندے پانی سے آلودہ دریا تھا۔

وزیر مواصلات میگوئل اینجل ڈیاز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس 30 سال پرانی تھی لیکن اس کے پاس چلانے کا لائسنس موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے