ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

I ask the Prime Minister

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور  نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے، مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،  اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں، ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں سرمایہ لگائیں، حکومت انہیں مراعات دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں