ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ کا  پاکستان کو چینی کمپنیوں کی برآمدی تنصیبات کا مرکز بنانے کا عزم

 بیجنگ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو غیر ملکی بالخصوص چینی کمپنیوں کی برآمدی تنصیبات اور سہولیات کی منتقلی کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کی سستی افرادی قوت اور جدید انفراسٹرکچر سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے بواؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے دوران چینی ذرائع ابلاغ سی جی ٹی این اور چائنا ڈیلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چین کی معیشت اور منڈیوں کے کھلنے کے اقدامات کو سراہا۔

محمد اورنگزیب نے سی پیک کے تحت پاکستان میں جدید مواصلاتی انفراسٹرکچر، سڑکوں اور بندرگاہوں کی تعمیر پر اظہارِ اطمینان کیا۔

انہوں نے  سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے اور تعمیر شدہ انفراسٹرکچر سے مالی فوائد کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں سڑک اور ریل رابطوں کی تعمیر اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے چین کی عالمی سطح پر بڑی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی رسائی کے لیے “پانڈا بانڈ” جاری کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ماضی میں ڈالر اور یورو بانڈز کا اجرا کیا، اب چینی کیپٹل مارکیٹ سے استفادہ کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان اور چین کو آئرن برادرز اور اسٹریٹجک پارٹنرز قرار دیتے ہوئے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں