ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین کے مشرق میں واقع گاﺅں بریزووے پر قبضہ کا دعویٰ

 ماسکو:۔ روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاﺅں بریزووے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔

ادھر یوکرین نے روسی دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا اور عام شہری بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ روسی فوج کی جانب سے جاری حملوں سے یوکرین کے متعدد علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے فوری طور پر فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں