ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، آج شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر کا موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

ان کے مطابق زیادہ نمی کے باعث درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ محسوس ہونے والی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مون سون کے دوران ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہوائیں منقطع ہیں۔ فی الحال یہ کم دباؤ بھارتی گجرات میں موجود ہے اور اس کے مزید شدت اختیار کرکے ڈیپریشن میں بدلنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اسی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور اس کے بحیرہ عرب کی طرف بڑھنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں