پشاور:سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب چند منٹ کےلیے نشر کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔
سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی دیے۔
تاہم حلف لینے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے سہیل آفریدی کو گلے لگایا اور انہیں مبارکباد بھی دی جس کے بعد فیصل کریم کنڈی تقریب سے روانہ ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گورنر ہاو ¿س پشاور میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزراءبھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ گورنر ہاوس پہنچے جب کہ سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ ہاﺅس سے حلف برداری کے لیے روانگی سے قبل خصوصی دعا کی گئی ،سہیل آفریدی کو روانگی سے پہلے وزیراعلیٰ ہاو ¿س میں قبائلی مشران نے دعاو ¿ں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔