سرگودھا کے علاقے چک 71 عبداللہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کمسن جڑواں بچیاں پراسرار طور پر انتقال کر گئیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق پانچ ماہ کی دونوں بچیاں دودھ پینے کے بعد سو گئیں لیکن کچھ دیر بعد ان کی سانسیں بند ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں میڈیکل بورڈ آج موت کی اصل وجہ کا تعین کرے گا۔
علاقے میں اس المناک واقعے پر سوگ کی فضا ہے جبکہ اہل خانہ شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔