جہانیاں میں ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
افسوسناک حادثہ اڈا پل 14 روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں 2 خواتین اور 6 بچے سوار تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔