ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کل 2روزہ دورے پربحرین جائیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف خلیجی ملک بحرین کے دورہ پر کل روانہ ہوں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خلیجی ملک بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا دورہ کریں گے۔

دفتر خار جہ کے مطابق توقع ہے کہ یہ دورہ روایتی طور پر گرمجوش اور دوستانہ تعلقات کو تقویت دے گا، شراکت داری کے نئے راستوں کی نشاندہی کرے گا، اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید گہرا کرے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں معاون ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ‘دیرینہ اور کثیر الجہتی تعلقات’ کی توثیق کرتا ہے۔ شہباز شریف بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

میاں شہبازشریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کے وفد بھی ہو گا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران شامل ہوں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں