English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

القمر

ملک کے مختلف حصوں میں جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکے سے درمیانی شدت کے یہ جھٹکے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن، اس کے گردونواح اور لورالائی کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،علاقے میں کئی سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اب تک کسی ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور آفیشل ذرائع سے فراہم کی جانے والی معلومات پر ہی انحصار کریں

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے