ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی‘ معمولی اجرت کے ملازمین کی تعداد 63لاکھ سے متجاوز

برلن:جرمنی میں معمولی اجرت کے ملازمین کی تعداد 63 لاکھ سے زاید بتائی جا رہی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملکی وفاقی شماریاتی دفتر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ سے متجاوز ہے۔ حکام کے مطابق کم اجرت والی ملازمتیں تمام ملازمتوں کا 16 فیصد بنتی ہیں، جو 2024ءکے تناسب کے برابر ہے جبکہ اپریل 2014 ءمیں یہ شرح 21 فیصد تھی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملک بھر میںکم سے کم اجرت اوسط مجموعی فی گھنٹہ اجرت کے2 تہائی پر مقرر کی جاتی ہے، البتہ اس میں تربیتی ملازمین کو شمار نہیں کیا جاتا۔ جہاں یہ شرح مجموعی تنخواہوں کے مطابق بدلتی رہتی ہے جبکہ اپریل میں یہ حد 14.32 یورو تھی۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں