English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ججز کے ڈیوٹی روسٹر میں تبدیلی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیا روسٹر جاری کر دیا

القمر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا نیا نظرثانی شدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان کی عدالت میں آج مقرر تمام مقدمات کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ کیے گئے تمام کیسز کو جلد ہی سماعت کے لیے دوسرے بینچز کو منتقل کر دیا جائے گا۔ جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔

بعد ازاں وفاقی وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے بعد عدالتی امور میں یہ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے