English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک

القمر

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سنگین سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جبکہ پارکنگ ایریاز مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے۔ سان برنارڈینو کاؤنٹی میں مٹی اور ملبہ سڑکوں پر آنے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں اور کئی مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

چھتوں پر محصور افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا جبکہ سیکڑوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے متعدد کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کرسمس کے موقع پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، جس کے بعد حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران مزید آٹھ انچ بارش ہونے کا امکان ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے