ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سزامکافاتِ عمل ہے،ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کیا جائے،راناثنااللہ

فیصل آباد: مشیر وزیر اعظم اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر آج کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کو سزا مل رہی ہے تو اسے اچھالا نہ جائے، یہ مکافاتِ عمل ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

فیصل آباد کے علاقے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے، جن لوگوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا وہ بھی درخواستیں جمع کروائیں، ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی اور ان کی درخواستوں پر بھی کام کیا جائے گا، کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم شہباز شریف کا واضح ویژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ قومی اسمبلی میں نہیں پہنچ سکے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں اس سے بھی بڑی ذمےداری یعنی سینیٹ کی رکنیت عطا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے حلقے سے چھٹی بار انتخابی کامیابی حاصل کی گئی، جبکہ میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت کی روایت ڈالی جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ان کے خلاف ایسا مقدمہ بنایا گیا جس میں سزائے موت تک کا امکان تھا اور وہ چھ ماہ جیل میں رہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نفرت کا بیج بویا جائے تو اس کے نتائج بھی اسی صورت میں سامنے آتے ہیں، اس لیے آج اگر کسی کو سزا مل رہی ہے تو شور مچانے کے بجائے اسے مکافاتِ عمل سمجھنا چاہیے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں