ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپ کے بیوقوفیوں کیلیے شکریہ، جمی کِمل کا ٹرمپ پر طنز

لاس اینجلس: کریٹکس چوائس ایوارڈز 2026 میں بہترین ٹاک شو کا اعزاز حاصل کرنے والے معروف کامیڈین اور میزبان جمی کِمل نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر پریزیڈنٹ آپ کے ان تمام بے وقوفانہ کاموں کے لیے جو آپ روزانہ کرتے ہیں۔ یہ چند ہفتے واقعی خاص رہے ہیں اور ہم کل رات دوبارہ آن ایئر ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان سب پر بات کر سکیں۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جمی کِمل نے کہا کہ وہ تمام رائٹرز، اداکاروں، پروڈیوسرز اور یونین ممبرز کے مشکور ہیں، جن میں اکثریت ہال میں موجود تھی، میں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا، آگے بڑھ کر حمایت کی اور ہمیں یاد دلایا کہ اس شہر اور اس ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی معمولی چیز نہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ان مشہور شخصیات کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اس سال کے آغاز میں ان کی حمایت کی تھی، جب اے بی سی نے ان کا طویل عرصے سے نشر ہونے والا لیٹ نائٹ شو بند کر دیا تھا۔

یہ خطاب جمی کِمل کی مزاح اور سیاسی طنز کی پہچان بن گیا اور سوشل میڈیا پر بھی وسیع پیمانے پر زیرِ بحث رہا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں