ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینزویلا تیل کی آمدنی سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف امریکی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان مصنوعات میں زرعی اجناس، ادویات، طبی آلات، بجلی گھروں اور توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے کا سامان شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کا امریکا کو اپنا اہم ترین تجارتی شراکت دار منتخب کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وینزویلا کو تیل فروخت کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب یہ امریکی مفادات کے مطابق ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وینزویلا امریکی قومی مفادات پورے کرنے میں ناکام رہا تو اسے تیل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں