English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناسا کا خلائی مشن قبل از وقت ختم

القمر

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا خلائی مشن جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک مشن پر کام کر رتھا، جو جلد واپسی پر غور و خوض شروع کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا اپنے عملے کی ناقص صحت کا مسئلہ جس کی نوعیت واضح نہیں کی گئی ہے ، جس کی بنا پر طے شدہ خلائی مشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناسا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جس خلاباز کو صحت کا مسئلہ درپیش ہے، وہ اسٹیشن پر غیر مستحکم حالت میں ہے، تاہم اس کا نام نہیں بتایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مشن کو محفوظ طریقے سے انجام دینا ہے، ہم ہر ممکنہ آپشن کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں کرو11 مشن کو جلد ختم کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ کرو 11 عملے میں 4 خلاباز ہیں، جن میں2 امریکی،1 جاپانی اور 1 روسی ہے۔ مذکورہ عملہ اگست میں فلوریڈا سے روانہ ہوا تھا اور ان کی اصل واپسی کا وقت مئی تھا۔ ناسا کے خلابازوں کے مطابق اسٹیشن پر صحت کی حالت ایک حساس معاملہ ہے، جسے افشا نہیں کیا جا سکتا۔

  • محمد ایوب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے