English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گل پلازہ سانحہ: جاں بحق شہری کا مبینہ آڈیو پیغام وائرل، ہلاکتیں 14 تک پہنچ گئیں

القمر

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے دوران ایک شہری کا مبینہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی اور صرف 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 لاشیں نکالی گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔ آگ گراؤنڈ فلور سے تیسری منزل تک تیزی سے پھیل گئی، اور خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آڈیو میں شہری اپنے اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے معافی مانگ رہا ہے۔ اس نے کہا: “السلام علیکم، میں چاروں اطراف سے پھنس چکا ہوں، بہت خطرناک قسم کی آگ لگی ہے، میرا نکلنا بہت مشکل ہوگیا ہے، مجھ سے کوئی غلطی کوتاہی ہوگئی ہو تو مجھے معاف کردینا۔”

آڈیو میں کھانسنے اور “دروازہ توڑو، کھڑکی توڑو” کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں، تاہم آڈیو بھیجنے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔ حکام لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے