ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوشوارے جمع کرانے پر 23 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع کرانے والے منتخب نمائندوں کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایوانوں کے مزید 23 ارکان دوبارہ اپنی پارلیمانی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے، جن میں سائرہ افضل تارڑ بھی شامل ہیں۔ اسی طرح وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت دو سینیٹرز کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے تین، تین ارکان کو بھی گوشوارے جمع کرانے پر بحالی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کے تین ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے رکن نعی خان بازئی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مالی گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے پر مجموعی طور پر 159 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی، جن میں سے اب تک 113 ارکان گوشوارے جمع کرا کر اپنی رکنیت بحال کرا چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر اب بھی 46 ارکان کی رکنیت معطل ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں