English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت:بزرگ مسلم شخص پروحشیانہ حملہ،جوتوں سے پٹائی

القمر

باڑمیر: مودی کے ہندوتوا بھارت میں مسلم شہریوں پرمظالم روز کا معمول بن گئے ہیں۔

تازہ واقعے میں بھارتی ریاست راجستھان کے باڑمیر میں ایک مسلم بزرگ پر وحشیانہ حملہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ایک نوجوان نے گالی گلوچ کرتے ہوئے بزرگ شخص کو جوتوں اور لاتوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کے پیچھے بکریوں کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ گدرا روڈ تھانہ علاقہ کے تحت ہمی پورہ گائوں میں پیش آیا۔

گدرا روڈ پولیس اسٹیشن آفیسر مکندن کے مطابق، 50 سالہ شیرو خان، جو لالے کا تلہ، گدرا روڈ کے رہنے والے ہیں، نے منگل کی شام کو رپورٹ درج کرائی۔

 30 سالہ بھنور پوری ولد شیو پوری ساکن ہیر پورہ پر حملہ کا الزام ہے۔ بھنور پوری کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

 یہ بزرگ 31 جنوری کو بھنور پوری کے گھر پہنچے، بکریوں پر جھگڑا ہوا، اس کے بعد بھنورپوری نے زمین پر بیٹھے بزرگ کے سر پر جوتوں سے مارنا شروع کر دیا۔

بزرگ نے التجا کی لیکن وہ شخص بدستور گالیاں اور مار پیٹ کرتا رہا، اس کے بعد بزرگ کھڑا ہونے میں کامیاب ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔

اس کے بعد نوجوانوں نے اسے لات مار دی۔ پھر ایک اور آدمی اس کے پیچھے بھاگا۔ واقعے کی 36 سیکنڈ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے