ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں اضافہ، مستحق خواتین کو مالی ریلیف

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے لاکھوں خواتین کو مالی ریلیف ملے گا۔

قسط میں اضافے کے بعد مستحق خواتین کو ملنے والی رقم ساڑھے 13 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14 ہزار روپے کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے گھرانوں کی مالی مدد کو یقینی بنانا ہے۔

اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے بچوں کی تعلیم اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق سہولیات حاصل کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

دوسری جانب روبینہ خالد کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق خواتین کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ جن خواتین نے ڈیجیٹل والٹ کیلئے مفت سم حاصل نہیں کی، وہ فوری طور پر اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفاتر سے رجوع کریں تاکہ ادائیگیوں کا عمل مزید شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں