ڈھاکا: بنگلادیش کے حالیہ انتخابات کی عالمی میڈیا کوریج کے دوران پاکستانی میڈیا ٹیم کی سرگرمیاں توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں خصوصی رپورٹنگ اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور صحافتی و سفارتی سطح پر روابط کو فروغ دیا گیا۔
روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر کی قیادت میں بنگلا دیش کے الیکشن کی خصوصی کوریج کے لیے ویب منیجر نذیرالحسن اور جسارت ڈیجیٹل کے انچارج سید عامر اشرف کے ہمراہ ڈھاکا پہنچے، الیکشن میں جماعت اسلامی بنگلادیشن کی شاندار کامیابی کے بعد امیر جماعت اسلامی بنگلادیشن ڈاکٹر شیفق الرحمن کو جسارت کی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یاد گاری شیلڈ وصول کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سید ابو الاعلی مودودی ؒ کا لگایا ہوا پودا آج دنیا میں ایک تناور درخت بن کر باطل کے سینے میں گھونپ رہاہے۔
جسارت ڈیجیٹل کی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ بنگلادیش کا الیکشن کور کیا اس پر میں پوری جسارت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی دجالی نظام کے فتنے کو شکست دینے میں آگے بڑھ چڑھ کر ابلاغ کے ذرائع کو مزید وسیع کرنے کے لیے جہدوجہدکرے گی، جہاں حق و سچ کی خبروں کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ جسارت ڈیجیٹل ٹیم نے ڈھاکا میں نہ صرف الیکشن مہم کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کیا بلکہ ڈھاکا میں مقیم بنگالیوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت کے حوالے سے بھی لمحہ بہ لمحہ آپڈیٹ کرتے رہے اور مختلف کیمپوں کے حوالے سے اپنے قارئین کو روشناس کروایا۔