ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران پر امریکی واسرائیلی حملے خطےمیں کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں؛مندوب اقوام متحدہ

اسلام آباد : روسی مندوب برائے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے خطے میں خطرناک کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ روس اور چین نے سلامتی کونسل اجلاس کی درخواست کی تھی، ’ بین الاقوامی امن کا لاحق خطرات‘ کے سبب درخواست کی تھی۔

روسی مندوب نے کہا کہ 28 فروری کی صبح امریکا اور اسرائیل نے ایران میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے.حملوں میں سیاسی قیادت اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں. یہ حملے خطے کو انسانی اور معاشی بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں