ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اصفہان میں لاکھوں افرادسڑکوں پر، سپریم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش

اصفہان: ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں لاکھوں افراد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوگئے۔ ملک میں جاری سوگ کی فضا کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے مرکزی چوک میں اجتماع کیا اور مرحوم رہنما کے حق میں نعرے بلند کیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہر کے معروف نقش جہان اسکوائر میں لوگوں کا سمندر امڈ آیا ہے۔ شرکا ہاتھوں میں تصاویر اور سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

حکومت نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ ہفتے کو تہران میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد سپریم لیڈر انتقال کر گئے۔

اس اعلان کے بعد ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

واضح رہےکہ  امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے ایران کی متعدد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ابتدائی حملوں میں میزائل تنصیبات، ڈرون مراکز، فضائی دفاعی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

 امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت کو محدود کرنا تھا جبکہ ایرانی ذرائع نے اسے کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔ حملوں کے بعد تہران سمیت مختلف شہروں میں ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی اور سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں