English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی ملک بھر میں ہندو کمیونٹی کو ہولی کی مبارکباد، خصوصی پیغام

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر پاکستان بھر کی ہندو کمیونٹی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہولی خوشیوں، رنگوں اور باہمی محبت کا تہوار ہے جو معاشرتی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری ملک کے سماجی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے اور قومی ترقی، معاشی استحکام اور پُرامن بقائے باہمی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو بلا تفریق مذہب، رنگ اور نسل مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مختلف پالیسی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں کے احترام، مکالمے کے فروغ اور باہمی اعتماد کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ہولی کے موقع پر رواداری، ہمدردی اور اتحاد کے عزم کی تجدید کی جائے تاکہ پاکستان کو ایک پرامن، شمولیتی اور خوشحال معاشرہ بنایا جا سکے جہاں تمام شہری برابر کے حقوق کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے