English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

القمر

پشاور:سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کے دوران انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر متعدد آپریشنز کیے، جن میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے۔ اسی طرح، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف جھڑپوں میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 دہشت گرد مارے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے جائیں گے۔

مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز بھی جاری ہیں۔ قومی ایکشن پلان کے تحت  عزمِ استحکام  کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے