English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

القمر

لاہور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جوتر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں جس پرٹیموں نے کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اِس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 شرپسند مارے گئے، جب کہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اِسی طرح عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، رائفلیں، گولیاں اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کرنے والے تھے، مارے گئے دہشت گروں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی فوری اطلاع سی ٹی ڈی کو دیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے