English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ خفیہ آپریشن: 6 دہشت گرد ہلاک

القمر

کوہاٹ: دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس نےبھرپورآپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ لاچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔

مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔جبکہ برآمد اسلحہ قبضے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاچی، کوہاٹ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے دلیر جوانوں پر فخر ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے