ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی آئی اے مجھے ایران کے معاملے پر پھنسانے کی تیاری کررہی ہے: امریکی صحافی ٹکرکارلسن

معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے جنگ سے قبل ان کے پیغامات تک رسائی حاصل کی تاکہ ان پر غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا جا سکے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹکر کارلسن نے ایک ویڈیو میں کہا کہ محکمہ انصاف ان کے خلاف فوجداری تحقیقات کی تیاری کر رہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے آغاز سے قبل ایران کے اندر موجود افراد سے رابطہ کیا تھا۔ کارلسن پر 1938 کے فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے تحت فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف امریکا کے وفادار ہیں اور انہوں نے تہران سے کوئی رقم نہیں لی۔ کارلسن نے کہا غیر ملکی ذرائع سے بات کرنا ان کے صحافتی کام کا حصہ ہے۔ وہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کا باعث بننے والے فوجی آپریشن کے سخت ناقد رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کی ایما پر لڑی جا رہی ہے۔ کارلسن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات میں بھی اس معاملے پر کشیدگی آئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کارلسن اب ان کی تحریک “میک امریکہ گریٹ اگین” (MAGA) کی نمائندگی نہیں کر رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں