English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میزائل حملوں کا خوف اور بنکرز کی کمی، اسرائیلی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

القمر

تل ابیب: اسرائیلی فوج کو بنکروں کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق رضاکار فوجی اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعیناتی پر جانے سے گریز کیا۔

رپورٹس کے مطابق انتظامی مسائل کو جواز بنا کر بنکروں کی فراہمی بار بار مؤخر کی جا رہی ہے، جس سے اہلکاروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب خطرے کا سائرن بجتا ہے تو وہ صرف ہیلمٹ پہن کر خود کو محفوظ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک اور اہلکار نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا محض افسوس کا اظہار ہی کافی ہوگا؟

اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو فوج دو ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر بھی فراہم نہیں کر سکتی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے