English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی کارروائی میں امریکی ایف-35 طیارہ نشانہ، ہنگامی لینڈنگ پر مجبور

القمر

ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائیوں کے دوران ایک امریکی F-35 Lightning II اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جو اس تنازع میں پہلا ایسا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر عسکری ماہرین، خصوصاً چینی تجزیہ کار، اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ایران نے جدید ترین اسٹیلتھ طیارے کو کس طرح ٹریک کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے ممکنہ طور پر الیکٹرو آپٹیکل/انفراریڈ (EO/IR) سینسرز کے ذریعے ایف-35 کی اسٹیلتھ صلاحیت کو بائی پاس کیا، ایف-35 ریڈار سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم انفراریڈ سینسرز کے ذریعے اس سے خارج ہونے والی حرارت کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

 اسی طرح عسکری تجزیہ کار سونگ ژونگ پنگ کا کہنا ہے کہ یہ سینسرز برقی لہریں خارج نہیں کرتے، جس سے طیارے کے لیے خطرے کا بروقت اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے،ایران نے ممکنہ طور پر جدید S-300 نظام کے بجائے انفراریڈ گائیڈڈ میزائل استعمال کیا، جو غالباً روسی ساختہ R-27T missile کا تبدیل شدہ ورژن ہو سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے