English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب سمیت خلیجی خطے میں موسلادھار بارش، شدید آندھی کاانتباہ

القمر

جدہ: سعودی عرب اور خلیجی خطے میں موسلادھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے خدشے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

ماہرین موسمیات نے انکشاف کیا کہ طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات نے مزید کہا کہ ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں، جمعرات کو تیز بارش اور ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے پیشگوئی کی کہ اس باعث حدِ نگاہ متاثر اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہوں گی، جن کی اونچائی 2 اعشاریہ 5 میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے