English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: ایکسپائر ویزا ہولڈرز کو رعایت دے دی، بڑی مشکل آسان

القمر

سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو ریلیف دیتے ہوئے ویزا اسٹیٹس درست کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے 25 فروری 2026 تک ایکسپائر ویزوں پر رعایت دیدی جس سے وزٹ، عمرہ، ٹرانزٹ اور فائنل ایگزٹ ویزا ہولڈر مستفید ہوں گے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ویزا توسیع کی آخری تاریخ 18اپریل 2026 مقرر کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقررہ فیس ادا کر کے ویزا میں توسیع ممکن ہو گی اور 18 اپریل سے پہلے ایگزٹ پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا اور ساتھ ہی کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو فوری روانگی کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت داخلہ نے خلاف ورزی سے بچنے کیلئے 18 اپریل تک مملکت چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے