English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران نے مجھے سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی: ٹرمپ کا دعویٰ

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ایک ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب میں طنزیہ انداز میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں ملک کا اگلا سپریم لیڈر بننے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے اسے فوراً مسترد کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور تہران جنگ کے خاتمے کے لیے خاموشی سے کسی معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے طنز کے انداز میں کہا کہ ایران نے انہیں کہا کہ آپ سپریم لیڈر بن جائیں، جس پر میں نے جواب دیا، نو تھینک یو، مجھے ایسا عہدہ قبول نہیں، ایسے ملک کی قیادت کرنے سے بہتر ہے میں بیروزگار رہوں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی سربراہی سے زیادہ مشکل کام ایران کی قیادت ہے اور  میں اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے ایران پر زور دیا کہ اس ملک کے خلاف کارروائیوں نے امریکا کو واضح برتری دلا دی ہے اور ایران خفیہ طور پر جنگ بندی کی خواہش رکھتا ہے، تاہم داخلی ردعمل کے خوف کی وجہ سے کھل کر کوئی بیان نہیں دے رہا۔

یاد رہے کہ تہران نے کسی بھی قسم کی مذاکرات یا بات چیت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا، تاہم جنگ کے آغاز کے بعد سے وہ عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔ بعض رپورٹس میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس نے خطے کی سیاسی صورتحال میں مزید غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے