کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اپریل سے ایک مضبوط مغربی ہواؤں کا نظام ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے اثرات سندھ میں بارش کی صورت میں ظاہر ہونے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش متوقع ہے، جبکہ اس دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ سسٹم کے مزید قریب آنے پر اس کی شدت کے بارے میں بہتر اندازہ لگایا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نظام ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں میں 5 اپریل تک اثر انداز رہ سکتا ہے۔
