English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

القمر

ماسکو: روس میں تعینات برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی نے اعلان کیا ہے کہ ایک برطانوی سفارتکار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے اور اسے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، جو روسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔روسی حکام کے مطابق سفارت کار کو دو ہفتوں کے اندر ملک سے نکلنا ہوگا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفارت کار روسی معیشت سے متعلق حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،جس پر سیکیورٹی اداروں نے اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔تحقیقات کے دوران سفارت کار کی سرگرمیوں میں جاسوسی کے شواہد بھی سامنے آئے. جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ادھر روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق برطانوی سفارت کار کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ماسکو میں برطانیہ کی ناظم الامور ڈینائے ڈھولاکیا کو طلب کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے