English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی سفیر نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا

القمر

اسلام آباد : سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف اور دانشمندانہ سفارتی کردار کی تعریف کی ہے۔

سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر حملے شدید تشویش کا باعث ہیں اور یہ اقدامات خود مختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت ہیں، یہ حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن میں قیمتی جانی نقصان کے ساتھ رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی سفیر نے زور دیا کہ خطے میں استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور بحران پر قابو پانے کے لیے دانشمندی اور عالمی یکجہتی ناگزیر ہے، انسانی اصولوں پر قائم رہنا ہی امن و سلامتی کے تحفظ کا بہترین راستہ ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے واضح کیا کہ پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف اور دانشمندانہ سفارت کاری کو سعودی عرب سراہتا ہے اور عالمی قوانین کے احترام کو مستقبل کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے