English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیوبا کا 2,010 قیدیوں کی رہائی کا اعلان، انسانی ہمدردی کا اقدام قرار

القمر

کیوبا کی حکومت نے 2,010 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے حکام نے ایک “انسانی ہمدردی کے اشارے” کے طور پر پیش کیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے تیل کی ممکنہ ناکہ بندی اور حملے کی دھمکیوں نے کیوبا حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، تاہم کیوبا حکام نے اپنے باضابطہ بیان میں اس دباؤ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

حکومت کے مطابق رہا کیے جانے والے قیدیوں میں مقامی اور غیر ملکی شہری شامل ہیں، جن میں خواتین، بزرگ اور نوجوان بھی شامل ہیں۔ تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان قیدیوں کو کب اور کن شرائط پر رہا کیا جائے گا، اور نہ ہی ان کے خلاف عائد الزامات یا جرائم کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

ادھر جزیرے میں جاری شدید بلیک آؤٹ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ایسے حالات میں قیدیوں کی رہائی کے اعلان کو داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ آیا رہائی پانے والوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں حالیہ مظاہروں کے دوران دہشت گردی، عوامی انتشار یا توہین جیسے الزامات میں سزائیں سنائی گئی تھیں، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے مزید وضاحت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے