English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چولستان میں زیادہ گندم کھانے سے 113 بھیڑیں ہلاک

القمر

بہاولپور کے صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کے قریب دلوش ڈھار کے علاقے میں 113 بھیڑوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے مقامی افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق ریوڑ بھوک اور پیاس کے باعث کٹی ہوئی گندم کے کھیتوں میں داخل ہوا جہاں بھیڑوں نے بڑی مقدار میں گندم کے سٹے کھا لیے، جس کے نتیجے میں ان کی حالت بگڑ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں سے بیشتر محفوظ رہیں جبکہ متاثرہ بھیڑیں زیادہ خوراک لینے کے باعث ہلاک ہوئیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ ہلاکتیں کسی بیماری کے باعث نہیں ہوئیں بلکہ گرین اوور لوڈ یعنی ضرورت سے زیادہ خوراک کھانے کی وجہ سے پیش آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے