ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، تاہم امتحانی مراکز میں آخری وقت تک تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورتحال کے باعث طلبہ اور والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ امتحانات سے ایک دن پہلے ہی ایڈمٹ کارڈز پر درج مراکز تبدیل کر دیے گئے، جس سے غیر یقینی کیفیت پیدا ہو گئی۔

ایڈمٹ کارڈز کے اجرا اور آن لائن دستیابی میں مسائل پر وزیر تعلیم سندھ محمد اسماعیل راہو نے گزشتہ روز چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر تین روز میں جواب نہ ملنے پر تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ان کے مطابق بورڈ کی درخواست پر کمشنر آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ کمشنر کراچی نے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں