English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلین آرمی کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سربراہ تعینات

القمر

آسٹریلیا نے اپنی بری فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے دفاعی قیادت میں رد و بدل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو بری فوج کی سربراہ مقرر کیا ہے۔ وہ رواں برس جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کا فوجی سفر تقریباً 40 برسوں پر مشتمل ہے، جس دوران انہوں نے افغانستان میں کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ میں تعیناتی سمیت مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی تقرری کو آسٹریلوی فوج میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ماضی میں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ہراسانی کے سنگین الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ بری فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اس تقرری کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے